
جگن کاظم اپنی شادی کی ہر سالگرہ پر کچھ منفرد کیوں کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
جگن کاظم کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک دلکش، باصلاحیت اداکارہ اور عمدہ میزبان میں کیا جاتا ہے۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے اس میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کے مشہور ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل پانی جیسا پیار، من و سلوا اور اگر ہیں جن میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
جس طرح جگن کاظم کو ان کی شاندار اداکاری کے لیے پسند کیاجاتا ہے اسی طرح یہ اپنی عمدہ میزبانی کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔ جگن کاظم شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے ساتھ ایک بزنس وومن بھی ہیں اور ان کا نور نامی ایک اسکن کیئر برانڈ بھی ہے۔
جگن کاظم کی پہلی شادی حمزہ سے ہوئی تھی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد ان کی دوسری شادی 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے جبکہ بڑا بیٹا ان کی پہلی شادی سے ہے۔
جگن کاظم کے دوسرے شوہر نے فیصل پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں یہ خوبصورت جوڑا اپنے بچوں کےساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔ جگن کاظم کو حال ہی میں ایک نجی شو میں مدعو کیا گیا جہاں ان سے شادی کے سالگرہ کو منفرد انداز میں منانے کے حوالے سے بات گئی کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے جگن کا کہنا تھا کہ میں سچ بتاؤ تو میں اسے پچھلے دو تین سالوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہوں، لیکن میں یہ کام کافی عرصے سے کر رہی ہوں۔ کیونکہ میں فیصل کے ساتھ رہنے کے لیے بہت ہی آسان سی شخص ہوں، اس لیے میں جان بوجھ کر ہر سال کچھ ایسا کرتی ہوں تاکہ وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوجائے یہ میں نے ان سے شادی کر کے کیا کردیا، اس لیے یاد دہانی کرنا بہت ضروری ہے۔
لوگ سالگرہ کو بہت اچھے طریقے مناتے ہیں اور مجھے کسی بھی خوشی کے دن یا موقعے کو سیلیبریٹ کرنا بہت پسند ہے۔ اکثر لوگ شادی کی سالگرہ میں گھر سے باہر فیملی ڈنر پر جاتے ہیں کھانا کھاتے ہیں اور واپس گھر آجاتے ہیں تاہم تو یہ میرے کافی بورنگ ہے۔
میں چاہتی ہوں کہ جس طرح شادی کا فنکشن بڑی دھوم دھام سے ہوتا اسی طرح کا کوئی معاملہ ہونا چاہئے اور زندگی میں جتنے موقعے آئیں انہیں سیلیبریٹ کرنا چاہئے۔ ویسے تو سب ہیں کرتے ہیں لیکن مجھے زیادہ شوق ہے ہر چیز کو سیلیبریٹ کرنے فیصل ذرا اس معاملے سے دور ہیں۔
جگن کاظم کے مطابق رواں برس انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ اس طرح منائی کہ وہ اپنے شوہر کے دفتر ی اوقات میں گھوڑا گاری لے کے ان کے آفس کے باہر پہنچ گئی ان کے ساتھ وائیلن پلیئر بھی تھا وہاں پہنچ کر انہوں نے فیصل کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں گھوڑا گاڑی میں بٹھا کر چکر بھی لگائے، جبکہ گزشتہ برس وہ ڈھول لے کر ان کے آفس پہنچ گئی تھی۔
فیصل ایک وکیل ہیں اور جو فیصل کے دفتر میں کام کرتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ فیصل ایک سنجیدہ طبیعت کے مالک ہیں اور وہ کسی قدر ہیں بھی تاہم جگن ہر سال کچھ ایسے کام کرتی ہیں تاکہ ان کی سنجیدگی کو ہلا سکیں۔ اسی لیے وہ ایسے عجیب و غریب کام کرتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News