مایا علی کو نئی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
مایا علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت، باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ آہستہ آہستہ فیشن آئیکون بنتی جارہی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا اور اسے کس طرح اپنانا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا اپنا کپڑوں کا برانڈ ہے جس کی تشہیر وہ خود ہی کرتی ہیں۔
وہ اپنی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس کا انتخاب کرتی ہیں جو ان پر خوب سجتا ہے اور دیکھنے والوں کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ڈرامہ درشہوار سے کیا، تاہم اس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

اپنے پہلے پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد، مایا نے بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے جن میں مشہور سیریلز ایک نئی سنڈریلا، اون زارا، من مائل، دیار دل اور پہلی سی محبت شامل ہیں۔ شائقین نے ان کے حالیہ ڈرامےجو بچھڑ گئے اور یونہی میں مایا کی اداکاری کو بےحد سراہا۔ اوراس کردار نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مایا علی کو حال ہی میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایک اشہاری مہم کی مختصرویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں حمزہ علی عباسی مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حسن اور اسٹائل کی تعریف کرتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تاہم مایا علی نے اسی لباس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جسٹ لوکنگ لائیک آ واؤ کی پیروڈی ویڈیو بناڈالی واضح رہے کہ کئی بالی ووڈ ستارے بھی اس طرح کی ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔ لیکن مایا علی کی ویڈیو کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین نے ان پر کافی تنقید کی اورانہیں دپیکا پڈوکون کی نقل کرنے سے باز رہنے کو کہا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
