زیبا بختیار کو بیٹے اذان سمیع خان کا گانا جذباتی کر گیا
اذان سمیع خان کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستان کے ایک بہترین گلوکار، کمپوزر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نہایت کم عمر میں یہ مقام حاصل کیا ہے، انہیں یہ تمام صلاحتیں اپنے والد عدنان سمیع خان سے ورثے میں ملی ہیں جو خود بھی ایک بہترین گلوکار اورکمپوزر ہیں۔
اذان سمیع خان کی والدہ زیبا بختیار پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کی ایک بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں پڑوسی ملک کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ زیبا بختیار کی شادی عدنان سمیع خان سے ہوئی تھی تاہم یہ شادی کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ اذان سمیع خان اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان میں جبکہ ان کے والد بھارت میں رہتے ہیں۔

اذان سمیع خان کا اپنی والدہ زیبا بختیار کے ساتھ ایک بہت ہی خوبصورت رشتہ ہے۔ جس طرح زیبا بختیار نے اذان کی پرورش کی ہے اذان ہمیشہ ہی ان کے معترف رہتے ہیں اور ہمیشہ ہی ان کی تعریف کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی والدہ نے ان کی پرورش کرتے ہوئے اپنی ذات کو بھلا دیا اور یہی احساس اذان سمیع خان کو ماں سے حد درجہ جوڑے رکھتا ہے۔
زیبا بختیار کو ان کے ہونہار بیٹے اذان سمیع خان کے ہمراہ ایک شو میں مدعو کیا گیا جہاں اذان نے پہلی بار اپنی ماں زیبا بختیار کے ساتھ اپنی محبت اور رشتے کے حوالے سے کھل کر اظہار کیا۔
اذان کا کہنا تھا کہ اکیلی ماں بن کر بچے کی پرورش کرنا آسان نہیں ہے لیکن وہ اس کے لیے شکر گزار ہیں جس طرح ان کی ماں نے ان کی تربیت کی اور خیال رکھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زیبا بختیار کی سالگرہ تھی جبکہ اذان کا البم بھی ریلیز ہونے والا ہے۔

شو میں اذان سمیع خان نے اپنی البم کا سب سے خوبصورت گانا جس میں انہوں نے اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کیا ہے پرفارم کیا جسے زیبا بختیار نے پہلی بار سنا اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگ گئیں۔ ذان سمیع خان نے کہا یہ گانا ایک بہت چھوٹا اور ذرہ برابر ٹربیوٹ ہے جو زیبا نے ایک ماں ہونے کے ناطے ان کی زندگی کے لیے کیا ہے۔
اذان نے اپنی البم کے نام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ان کی البم کا نام اذان اس لیے نہیں ہیں ہ خود پسند ہیں بلکہ اس لیے ہے کیوںکہ جو گانے ہیں اس البم میں موجود ہیں وہ مختلف طرح کے ہیں۔ اگر وہ کسی گانے کے نام پر البم کا نام رکھتے تو محسوس ہوتا کہ سارے گانے اسی طرح کے ہوں گے کیونکہ وہ تمام گانے کسی ایک تھیم کے نہیں ہیں اس لیے انہوں نے اپنی البم کا نام اذان رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
