ارمینہ خان کی روتے ہوئے ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ارمینہ خان کی روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
غزہ میں اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جاری بربریت خاص طور پر ننھے بچوں کی شہادتوں نے دنیا بھر میں انسانیت کی قدر کرنے والے لوگوں کو رلا دیا ہے۔
اسرائیلی مظالم کے باعث الشفا اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے متعدد بچے شہید ہو گئے، اس خبر نے کروڑوں آنکھوں کو اشکبار کردیا۔
اسی افسوسناک خبر کو دیکھنے کے بعد اداکارہ ارمینہ خان سے بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھا گیا اور وہ سوشل میڈیا کیلئے اپنا پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے رونے لگیں۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہاکہ ’یہ سوچ کر بھی دل دہل جاتا ہے کہ ان روتے ہوئے بچوں کو تسلی دینے والا یا پیار کرنے والا کوئی نہیں ہے، ایک انسان ہونے کے ناطے یہ سب دیکھ کر میں اندر سے ٹوٹ چکی ہوں۔
ارمینہ خان نے روتے ہوئے کہا کہ کاش کوئی معجزہ ہوجائے، پلیز ان معصوم لوگوں کی مدد کریں، ان چھوٹے بچوں پر کچھ رحم کریں، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
