Advertisement
Advertisement
Advertisement

والد کی وہ کون سی نصیحت ہے جس نے عدنان صدیقی کو ایک بڑا اداکار بنا دیا

Now Reading:

والد کی وہ کون سی نصیحت ہے جس نے عدنان صدیقی کو ایک بڑا اداکار بنا دیا
عدنان صدیقی

والد کی وہ کون سی نصیحت ہے جس نے عدنان صدیقی کو ایک بڑا اداکار بنا دیا

عدنان صدیقی پاکستانی ٹیلی ویژن کے ایک نہایت باصلاحیت اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہتر پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ نہایت عاجز اور ملنسار طبیعت کے مالک ہیں، دھیمے لہجے میں گفتگو اور عمدہ لباس کا انتخاب ان کی شخصیت کو اور بھی متاثر کن بناتا ہے۔

  وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنی عمدہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور ماڈلنگ سے کیا اور کئی اشہارات میں بھی کام کیا تاہم ان کی وجہ شہرت ڈرامہ سیریل عروسہ بنا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

عدنان صدیقی کے حیرت انگیز ٹیلی ویژن پروجیکٹس میں زیب النساء، عشق جنون دیوانگی اور میرے پاس تم ہو شامل ہیں، جبکہ بطور پروڈیوسر ان کے مشہور ڈراموں میں گھگھی، سیتا بھاگڑی اور گھمنڈی شامل ہیں۔ انہوں نے فیچر فلم دم مستم بھی پروڈیوس کی ہے۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی سلطان صلاح الدین ایوبی کے پروڈیوسر میں سے ایک ہیں جو پاکستان اور ترکی کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ جبکہ انہوں نے پاکستانی ریئلٹی شو تماشا کی بھی کامیابی سے میزبانی کی ہے۔

حال ہی میں عدنان صدیقی  کو ایک پوڈ کاسٹ میں  مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔

Advertisement

انہوں نے اس انٹرویو کے دوران اپنے والد کی بتائی ہوئی نصیحت کا بھی ذکر جس کا اثر آج بھی ان کی زندگی میں موجود ہے۔ڈرامہ عروسہ کے بعد جب اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے بارے میں اپنے والد کو بتایا تو  انہوں نے اس شعبے میں جانے سے قبل انہیں چند نصیحتیں کی۔

جب عدنان صدیقی نے اپنے والد کو بتایا کہ اب وہ اداکاری کرنا چاہ رہے ہی تو انہوں نے کہا جاؤ ضرور کرو جب عدنان جانے لگے تو انہیں واپس بلایا اور کہا کچھ باتیں ہیں جو تمھیں بتانی ہیں، پھر کہا کہ کیاکرنا چاہتے ہو اداکاری؟ عدنان نے کہا جی تو ، توکہا کہ اداکار تو بہت ہیں اگر اداکار بنننے جارہے ہو تو جاؤ تمھیں اجازت نہیں ملے گی تو عدنان نے کہا یہ کیا بات ہوئی اداکار نہیں بنوں تو کیا بنوں؟ پھرکہا جب اداکار بنو تو چوٹی کے اداکار بننا، سب سے بہترین اداکاری کرنا، چھوٹے اداکار کی لائف نہیں ہوتی،

 دوسری بات انہوں نے یہ کہی کہ ان کے والد چالیس سے کسی شعبے سے وابستہ تھے انہیں اپنی شناخت بنانے چالیس لگ گئے تھے، توانہوں نے عدنان سے یہ کہا کہ چالیس سال میں ایک سیکنڈ بھی ایسا نہیں آنے دینا جس میں تمہارے والد کانام خراب ہو کیوںکہ بقول ان کے کہ ان کے جاننے والے یہ نہیں کہیں گے کہ عدنان نے یہ کیا بلکہ سب یہ کہیں گے کہ افضال کے بیٹے نے یہ کیا ہے۔

تیسری بات جو انہوں نے کہی وہ یہ تھی کہ ابھی آپ جوان ہیں اور اسی لیے آپ کو چانس مل رہا ہے اور آپ ہیرو آرہیں ہیں، جیسے جیسے عمر بڑھے گی پھر آپ کو ہیرو کے بھائی کا کردار ملے گا پھر ہیرو کے چچا کا کردار ملے گا، پھر تھوڑے بال سفید ہوں گے تو والد کا کردار ملے گا پھر ایک وقت آئے گا تو اداد کا کردار ملے گا یہ سب گزرتا جائے گا لیکن جو آپ کے ساتھ ہمیشہ رہے گی وہ آپ کی عاجزی وانکساری ہے تو سب سے ساتھ عاجزی کے ساتھ ملنا اور اسے جانے نہیں دینا یہ عاجزی رہے گی تو کامیاب رہوگے یاد رکھنا جھکا ہوا پیڑ ہمیشہ پھل دیتا ہے۔

جبکہ جوتھی بات یا نصیحت ان کا ایک شعر تھا جو انہوں عدنان سے کہا یہ شعر اپنے دامن سے باندھ لو

وہ شعر یہ ہے،

Advertisement

 عروج بخت مبارک، مگر دھیان رہے

انہی دنوں کے تعاقب میں ہیں زوال کے دن

تو عدنان کا کہنا تھا یہی باتیں ان کے دھیان میں رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ابھی بھی ایک کامیاب اداکار اور بہترین انسان ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر