
جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آٹھویں روز جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آٹھویں روز جاری ہے، جس میں آج ایوارڈ نائٹ منعقد ہوگی۔
ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی جدہ میں موجود ہیں، فیسٹیول میں پاکستان کی 4 فلمیں دیکھائی گئیں۔
ریڈ سی فیسٹیول میں بہترین فلم، بہترین اداکارہ اور اداکار، بہترین اسکرین پلے، بہترین سارٹ فلم اور بہترین جیوری پرائز کے ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
فیسٹیول میں بہترین سعودی فلم اور بہترین بین الاقوامی فلم کا اعلان ہوگا۔
ریڈ سی فیسٹیول کے آٹھویں روز بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ خصوصی سیشن کا حصہ بنیں گی۔
اس کے علاوہ 8 اور 9 دسمبر کو فیسٹیول عام عوام کے لیے اوپن ہو گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News