
میرا پہلا پیار ’ریمبو‘ نہیں تھے، صاحبہ کا انکشاف
ریمبو اور صاحبہ کسی تعریف کے محتاج نہیں، ان کا شمار پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں کیا جاتا ہے جو اپنی بے مثال اداکاری کے ساتھ نجی زندگی میں بھی لوگوں کیلئے ایک مثالی جوڑی ہیں۔
نوے کی دہائی میں صاحبہ لالی وڈ کی مقبول ہیروئن تھی لیکن ریمبو سے شادی کے بعد انہوں نے عارضی طور پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر کنارہ کشی اختیار کر لی۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں صاحبہ نے بتایاکہ ان کا پہلا پیار ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی۔
انہوں نے کہاکہ میرا پہلا پیار ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی، آپ اپنا پہلا پیار نہیں بھول سکتے، مجھے اپنے کام سے بہت عشق رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: ریمبو اور صاحبہ کے امریکہ میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل
صاحبہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس وقت شادی کرنی اس لیے بھی ضروری تھی کہ ریمبو کی عمر نکلی جارہی تھی ۔
واضح رہے کہ گزشہ ماہ ریمبو اور صاحبہ نے ایک ساتھ شادی کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن منایا، اس جوڑی نے 90 کی دہائی میں شادی کی تھی، دونوں کے دو نوجوان بیٹے بھی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
صاحبہ کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی گئی ، جس میں انہیں اپنے شوہر ریمبو اور بیٹوں کے ہمراہ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں صاحبہ ریمبو سے کہتی ہیں کہ جلدی کریں مجھے دیر ہورہی ہے آپ نے پیٹرول بھروا لیا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ریمبو کہتے ہیں کہ ہاں ہاں ٹنکی فُل کروائی ہے آجاؤ۔
صاحبہ ریمبو کے ساتھ جانے لگتی ہیں اور گاڑی کا دروازہ کھول ہی رہی ہوتی ہیں کہ ریمبو کہتے ہیں کہ ادھر آؤ ادھر۔
وہ جیسے ہی آگے جاتی ہیں تو موٹر سائیکل کھڑی ہوتی ہے پھر ریمبو کہتے ہیں کہ آج کل ٹنکی صرف اسی کی فل ہوسکتی ہے، پھر دونوں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News