محبت اور شادی کے متعلق راکھی ساونت کا تہلکہ خیز بیان
بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت، جو ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ چرچا کا باعث بنی رہتی ہیں، اس بار بھی اپنے حیران کن بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران راکھی نے اپنے شادی کے حوالے سے ‘اعلان’ کیا کہ جب تک انہیں مناسب ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔
اس موقع پر راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل خان کے بارے میں بات کی اور عدالت سے درخواست کی کہ وہ ان کے پیسے جلد سے جلد واپس کردیں اور یہ بھی بتایا کہ وہ عادل سے جلد از جلد طلاق چاہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں محبت کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے، اور میری صرف ایک ہی زندگی ہے۔ مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں ملے گی۔ اگر آپ ہالی ووڈ جائیں تو آپ کو ایک سے زیادہ شادیاں ہوتی نظر آئیں گی، متعدد بوائے فرینڈز، اور رشتے، اور وہاں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تمام حدود صرف ہندوستان میں ہیں۔
خیال رہے کہ عادل خان سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی اداکارہ نے ان پر اپنے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
