ایمان علی ہمیشہ سے میرا ’کرش‘ ہیں، سید جبران
سید جبران پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک باصلاحیت اداکار ہیں ، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں مثبت اورمنفی دونوں کردار بخوبی ادا کیےاور ناظرین کی جانب سے داد وصول کی۔
سید جبران کے مشہور ڈراموں میں چاند پر دستک، تنکے، چپ رہو، محبت اب نہیں ہوگی، عشق پرست، خدا میرا بھی ہے، خودغرض، پہچان، دراڑ اور نیم شامل ہیں۔
سید جبران نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مقبول ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اورپیشہ ورانہ زندگی کے حوالے کھل کر بات کی۔
سید جبران نے بتایاکہ ان کا تعلق ایک پٹھان فیملی سے اور انہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ انہوں نے اداکاری کا آغاز ایک دوست کی شرط پر کیا تھا۔
اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید جبران نے بتایاکہ انہیں سب سے زیادہ سجل علی اور صبا قمر پسند ہیں جب کہ ایمان علی ان کا کرش تھیں اور اب بھی وہ ان کا کرش ہیں۔

انہوں نے اداکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بطور اداکار انہیں لگتا ہے کہ وہ اب تک ریلیز ہونے والے تمام مقبول ترین ڈراموں کے مشہور کردار ادا کرسکتے تھے لیکن شاید وہ عمران اشرف کے بھولے کا کردار ادا نہیں کرپاتے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
