Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی فلم ‘ان فلیمز’ آسکر 2024 کی دوڑ سے باہر

Now Reading:

پاکستانی فلم ‘ان فلیمز’ آسکر 2024 کی دوڑ سے باہر
ان فلیمز

پاکستانی فلم ‘ان فلیمز’ آسکر 2024 کی دوڑ سے باہر

پاکستان کی ایوارڈ یافتہ ہارر فلم ’ان فلیمز‘ آسکر ایوارڈ 2024 کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق آسکر 2024 کے لئے شارٹ لسٹ کی گئی فلموں کا اعلان کیا جاچکا ہے جس میں گریٹا گیروِگ کی فلم باربی سب سے آگے ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی فیچر کیٹیگری میں شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں میں بھوٹان کی ‘دی مونک اینڈ دی گن’، یوکرین کی ’20 ڈیز ان ماریوپول’ اور آرمینیا کی ‘امریکاتسی’ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ان فلیمز، حال ہی میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی، جسے ضرار خان نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس کا پریمیئر سال کے آغاز میں کانز ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ میں ہوا تھا۔

اسے 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پاکستان کی جانب سے جمع کرانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا جس کی صدارت فلمساز محمد علی نقوی نے کی تھی۔

Advertisement

اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر