Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہاج علی 2023 کی پاکستان کی معروف شخصیت قرار

Now Reading:

وہاج علی 2023 کی پاکستان کی معروف شخصیت قرار
وہاج علی

وہاج علی 2023 کی پاکستان کی معروف شخصیت قرار

وہاج علی کو برطانیہ کی ایک شوبز اشاعت کی جانب سے 2023 کے لیے نمبر ون پاکستانی اسٹار قرار دیا گیا ہے۔

اداکار عالمی سطح پر مقبول ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز ان دی ورلڈ کی فہرست میں نو نمبر پر ہیں، جسے برطانیہ کے ایسٹرن آئی اخبار نے شائع کیا ہے۔

مشہور ایسٹرن آئی اخبار کی طرف سے شائع کردہ، فہرست میں ایسے افراد کو شامل فہرست کیا گیا ہے جنہوں نے رواں سال فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور سوشل میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وہاج علی، جو ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی ہیں، نے اپنی سرشار اور غیر معمولی پرفارمنس کے ساتھ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت تمام صنعتوں میں عالمی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس کامیابی پر اداکار نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، “اگرچہ پہچان پانا اچھا لگتا ہے، لیکن میری اصل توجہ اپنے مداحوں کے لیے ہر بار اپنی بہترین پیش کش پر رہتی ہے۔”

Advertisement

علاوہ ازیں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں جبکہ دنیا کی ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست میں شامل دیگر پاکستانی نژاد ستاروں میں رض احمد، سجل علی، عروج آفتاب، یمنیٰ زیدی، شہزاد لطیف، حدیقہ کیانی، احد رضا میر، معاذ رضوان، اور بلال عباس خان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وہاج علی کی کامیابی نہ صرف ذاتی کامیابی بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ایک فتح کی علامت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر