
مہر بانو کی ڈانس ویڈیو پر بھارتی گلوکار نے کیا کہا؟
پاکستان کی معروف اداکارہ مہر بانو اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی نامور گلوکار دلجیت دوسانجھ کے گانے ’کنی کنی‘ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھتے ہی صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ دلجیت دوسانجھ تک جب مہر بانو کی یہ ڈانس ویڈیو پہنچی تو انہوں نے نا صرف ان کی تعریف کی بلکہ اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور اسٹوری ری شیئر بھی کیا۔
مہر بانو نے بھارتی گلوکار کی جانب سے حوصلہ افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دلجیت نے میری ویڈیو ری شیئر کی‘۔
ایک اور اسٹوری میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’دلجیت نے میری ویڈیو کو لائیک بھی کیا، یہ میری زندگی کا بہترین اتوار ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News