
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار 48 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
آسکر ایوارڈ یافتہ جنوبی کوریا کے اداکار لی سن کیون بدھ، 27 دسمبر کو اپنی کار میں مردہ پائے گئے ہیں۔
پیراسائٹ میں اپنے کردار کے لیے مشہور اداکار کو مبینہ طور پر سیئول کے سیونگ بک ضلع میں پیرامیڈیکس کے ذریعے کار میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ مقامی پولیس کو خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے اور ان کی موت کی خبر منشیات کے استعمال کے معاملے میں تفتیش کے ایک دن بعد آئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کو ایک خاتون کی کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اس کا شوہر خودکشی نوٹ لکھ کر گھر سے چلا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ اس شخص کی شناخت لی سن گیون کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو لی سن گیون کی کار کے اندر ’چارکول بریکیٹس‘ کے شواہد ملے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں لی سن گیون پر منشیات کے غیر قانونی استعمال کا الزام لگایا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ زیر تفتیش تھے اور ماضی میں بھی پولیس نے ان سے تین بار پوچھ گچھ کی تھی۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں منشیات کے سخت قوانین ہیں، اور منشیات کے جرائم کی سزا عام طور پر کم از کم چھ ماہ قید یا دوبارہ مجرموں اور ڈیلروں کے لیے 14 سال تک کی سزا ہے۔
لی سن کیون کئی سالوں سے متعدد پروجیکٹس میں اداکاری کر چکے ہیں۔ جب کہ Parasite ان کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک تھی، انہوں نے مائی مسٹر، کافی پرنس مائی سویٹ سیول، مس کوریا اور اے ہارڈ ڈے میں بھی اداکاری کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News