
شاہ رخ خان نے اپنے نئے پروجیکٹ کے اعلان سے مداحوں کو خوش کردیا
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سال 2024 میں اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ کے اعلان سے اپنے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
سال 2023 کنگ خان کے لئے نہایت کی مصروف ترین سال ثابت ہوا ہے جس دوران ان کی 3 بلاک بسٹر فلمیں ریلیز ہوئیں ہیں اور سپر اسٹار آئندہ سال آنے والے پراجیکٹ کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں اداکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مارچ یا اپریل 2024 میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ آنے والی فلم میں ان کا کردار ان کی عمر کے لحاظ سے موزوں ہوگا، حالانکہ وہی فلم کا مرکزی کردار بھی ہوگا۔ اس انکشاف نے کنگ خان کے مداحوں میں ایک نئی امید پیدا کر دی ہے۔
اگرچہ اداکار نے اپنے آنے والے منصوبے کا باضابطہ طور پر انکشاف نہیں کیا ہے، لیکن یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ سوجوئے گھوش کی آنے والی ایکشن تھرلر میں اپنی بیٹی سوہانا خان کے ساتھ کام کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم کا نام کنگ ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال پٹھان، جوان اور ڈنکی کی ریلیز کے بعد شائقین شاہ رخ خان کے اگلے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ21 دسمبر 2023 کو ریلیز ہونے والی، ڈنکی نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News