آج ہم آپکو بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی اُن مشہور و معروف اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگ بے تاب رہتے تھے لیکن آج وہ کیسی دکھتی ہیں۔
مادھوری دکشت
یہ مشہور اداکارہ اپنے زمانے کی وہ شخصیت ہیں جن کی ہر فلم کو کئی کئی بار دنیا دیکھتی پر یہ اب پہلے جیسی نظر نہیں آتیں۔
اب انکے چہرے پر عمر کے بڑھنے کے سات ساتھ بڑھاپا نظر آنے لگا ہے، کافی میک اپ کے بعد ہی یہ اب اسکرین پر آتیں ہیں۔
اب یہ فلمی دنیا میں واپس آ چکی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک سے دو ڈانس شو میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
مناکشی سیشداری
اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے فلمی دنیا میں نام کمانے والی یہ اداکارہ مشہور ہونے کے بعد ایک دم سے فلمی دنیا سے غائب ہو گئی۔
انہیں آج میک آپ کے بغیر پہچان پانا نہایت ہی مشکل کام ہے کیونکہ ان کی رنگت اور چہرے کے نین نقش بالکل بدل چکے ہیں۔
مناکشی نے فلم ہیرو سے بے انتہا کامیابی حاصل کی، اس فلم میں ان کے ساتھ بطور ہیرو ٹائیگر شروف کے والد جیکی شروف تھے۔
جوہی چاولہ
یہ خوبصورت اداکارہ آج 50 سال کی ہو گئی ہیں لیکن اب انہیں بھی پہچان پانا مشکل ہے، کیونکہ اب اس ہیروئن کے چہرے پر وہ معصومیت نظر نہیں آتی۔
تبو
تبو ان اداکاراؤں میں سے ہے جن کی رنگت پہلے سے ہی سانولی تھی مگر یہ پھر بھی بہت مقبول تھیں مگر آج ان کی یہ تصویر دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہتا کہ کیا سے کیا ہو گیا۔
روینہ ٹنڈن
روینہ ٹنڈن جو اپنے وقت میں ہر ہیرو کے ساتھ بطور ہیروئن آتیں تھی پر اب یہ ڈانس شو میں بطور جج نظر آ جاتیں ہیں، اور انہیں بھی بغیر میک اپ کے پہچان پانا مشکل ہے جو کہ ان کی تصویروں سے واضح ہوتا ہے۔
اورمیلا متنونڈکر
یہ اداکرہ بھارتی فلمی دنیا میں اپنے چلبلے انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے بے پناہ مشہور ہوئیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کا بھی حسن و جمال اختتام پذیر ہو گیا، جس کا واضح ثبوت ان کی یہ تصویر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News