Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان نے ‘ڈنکی’ کو اپنی اب تک کی بہترین فلم قرار دے دیا

Now Reading:

شاہ رخ خان نے ‘ڈنکی’ کو اپنی اب تک کی بہترین فلم قرار دے دیا

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بُری خبر؛ اداکار بڑی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کو اپنی بہترین فلم قرار دیا ہے۔

کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی تشہیر کے لیے کافی سرگرم ہیں اور اس فلم کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ یہ فلم ان کے لیے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “یہ میری فلم ہے۔ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے۔ جب میں پٹھان کر رہا تھا تو بہت سے لوگ جو فلموں کے بارے میں لکھتے ہیں، جو بظاہر فلموں کے بارے میں فلمسازوں سے زیادہ جانتے ہیں، وہ کہہ رہے تھے کہ میں کس قسم کے کردار کر رہا ہوں، اس لیے میں نے واقعی محسوس کیا کہ میں نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تو فلم بنا لی ہے لیکن میں نے اپنے لیے کچھ نہیں بنایا۔”

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Shah Rukh Khan Universe (@srkuniverse)

اپنے کامیاب سال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شاہ رخ خان نے کہا، “میں نے سال کی شروعات پٹھان کے ساتھ کی تھی، جس میں خواتین کو ترجیح دی گئی تھی، لیکن اس سال کا اختتام میں ایک ایسی فلم کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں جو میرے لئے بنائی گئی ہو۔ “

انہوں نے مزید کہا، “ہر کسی کو فلم میں کچھ نہ کچھ ضرور سیکھنے کو ملے گا اور یہ فلم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بھی بکھیرے گی۔”

Advertisement

پروموشن کے ایک موقع پر کنگ خان نے اپنی فلم ڈنکی کو تین الفاظ میں بیان کرتے ہوئے پہلے، “راج کمار ہیرانی”، کا نام لیا اور کہا کہ “یہ میری اب تک کی بہترین فلم ہے،” “براہ کرم 21 دسمبر کو اسے ضرور دیکھیں۔”

خیال رہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ رواں ماہ 22 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے تاہم اس سے قبل ہی اس فلم کے گانوں اور ڈراپ اپس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر