ڈکی بھائی کی سر اور داڑھی منڈوانے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی سر اور داڑھی منڈوانے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی۔
ڈکی بھائی کے نام سے مشہور پاکستانی یوٹیوب سنسیشن سعد الرحمان نے ایک بار پھر ایک منفرد وعدہ نبھا کر اپنے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔
حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر 6 ملین سبسکرائبرز کا قابل ذکر سنگ میل عبور کرتے ہوئے ڈکی بھائی اپنے وعدے پر قائم رہے اور انہوں نے اپنے فینز کا ساتھ نبھانے کی تعریف کرتے ہوئے اپنا سر اور داڑھی دونوں منڈوادی۔
ڈکی بھائی نے یہ شیونگ اسٹنٹ 6 ملین سبسکرائبرز کے جشن میں کیا ہے۔
چند روز قبل انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ ان کے یوٹیوب چینل کوزیادہ سے زیادہ لائک اور سبسکرائب کریں تاکہ وہ 6 ملین کا ہندسہ عبور کرلیں۔
ڈکی بھائی نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی ان کے چینل پر 6 ملین سبسکرائبرز ہوجائیں گے، تو وہ اپنا سر اور داڑھی کے بال منڈواکر فینز کا شکریہ ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نامور یوٹیوبر نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان کی دیکھا دیکھی ایک اور نامور یوٹیوبر جنید اکرم عرف گنجی سویگ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کے چینل پر جب تین ملین سبسکرائبر ہوجائیں گے تو وہ بھی ڈکی بھائی کی طرح اپنا سر منڈوالیں گے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
