Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریما خان نے زندگی کو ایک ’پودے‘ سے تشبیہ دیدی

Now Reading:

ریما خان نے زندگی کو ایک ’پودے‘ سے تشبیہ دیدی
پودے

ریما خان نے زندگی کو ایک ’پودے‘ سے تشبیہ دیدی

فلمسٹار ریما خان نے زندگی کو ایک ’پودے‘ سے تشبیہ دے کر کارآمد پیغام مداحوں کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

ریما خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے  اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار 1985 میں فلم ’قسمت‘ سے کیا تھا، تاہم 1990 میں  فلم ’بلندی‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، جس میں ان کے ہیرو شان تھے۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد ان کا نام گویا فلم کی کامیابی کی ضمانت بن گیا۔ اپنے فلمی کیریئر کے دوران ریما نے کئی سپر ہٹ فلموں میں لازوال کردار ادا کیے جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

ریما خان گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستانی ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں۔

ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی مثبت سوچ ، ملنسار شخصیت اور سدا بہار خوبصورتی کو بھی خوب سراہا جاتا ہے، زندگی کی پچاس بہاریں دیکھنے کے بعد وہ آج بھی  فٹ اور حسین ہیں۔

Advertisement

ریما خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر زندگی کے بارے میں حقائق بیان کرتے ہوئے کہاکہ  زندگی واحد پودا ہے جس کا بیج زمین کے اوپر اور پھل زمین کے نیچے ملتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

Advertisement

حال ہی میں ریما خان نے عالمی شہرت کے حامل اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرکے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس ملاقات کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ریما خان احترام کے ساتھ مولانا طارق جمیل کے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں۔

فلمسٹار ریما خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے پیارے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے لیے ملاقات کی، مولانا صاحب اور ان کے خاندان نے اس موقع پر ہمیں یہی سبق دیاکہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہونا اور اس کی رضا پر راضی ہونا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے مولانا صاحب اور ان کے خاندان کے قول و فعل میں مکمل توازن دیکھا۔ وہ نہ صرف الفاظ کے ذریعے سبق دیتے ہیں بلکہ عملی طور پر بھی اسلام سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہیں۔

ریما خان نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ اللہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

Advertisement

  یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

م

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر