
عالمی شہرت کے حامل سپراسٹار شاہ رخ خان، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی رومینٹک کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔
بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی سیریز جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے، جس میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس فلم میں شاہ رخ خان سمیت دیگر کاسٹ نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
شاہ رخ خان
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے مبینہ طور پر ڈنکی میں اپنے کردار کے لیے 28 کروڑ وصول کیے ہیں ، دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار نے فلم پٹھان اور جوان دونوں کے لیے 100 کروڑ کا معاوضہ لیا تھا۔
تاپسی پنو
اس پروجیکٹ کے لیے اداکارہ تاپسی پنو نے 11 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے، فلم میں وہ منو رندھاوا کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو ہارڈی ڈھلون ( شاہ رخ ) کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں اور ان کے ساتھ غیر قانونی راستہ اپنا کر برطانیہ جانے کا خطرناک ترین سفر کرتی ہیں۔
وکی کوشل
فلم ڈنکی میں وکی کوشل کا خاص لیکن مختصر کردار ہے، انہوں نے مبینہ طور پر تقریباً 12 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
وکی کوشل اس سے قبل راجکمار ہیرانی کی 2018 کی سپر ہٹ فلم سنجو میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے ، جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا تھا۔
یومن ایرانی
ان کے علاوہ ڈنکی میں انگریزی کے استاد کا کردار ادا کرنے والے بومن ایرانی نے 15 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔
بومن ایرانی نے راجکمار ہیرانی کی سب ہی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے ، جس میں منا بھائی سیریز، تھری ایڈیٹس، پی کے، اور سنجو شامل ہیں۔
فلم کا سپر ہٹ گانا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News