احمد علی اکبر کا یمنیٰ زیدی کے ساتھ شادی کی افواہوں پر ردعمل
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ ان کی شادی کی افواہوں پر انہیں برا نہیں لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں نے انہیں یمنیٰ کے ساتھ ان کی شادی پر فون پر مبارکباد بھی دی ہے جس پر انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ شاید وہ سوشل میڈیا بہت زیادہ دیکھ رہے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ یوٹیوبرز نے ڈراموں سے ان کی تصاویر لیں اور شادی، ولیمہ اور مہندی کی تصاویر وائرل کرنے کے علاوہ ان کے بچے کی پیدائش کی افواہیں بھی پھیلائیں۔
خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی اور احمد علی اکبر “یہ رہا دل” اور “پری زاد” جیسے ڈراموں میں اپنی آن اسکرین کیمسٹری سے اپنے تمام مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
