Advertisement
Advertisement
Advertisement

حالیہ فوٹو شوٹ پر ثروت گیلانی ہوئیں کڑی تنقید کا شکار

Now Reading:

حالیہ فوٹو شوٹ پر ثروت گیلانی ہوئیں کڑی تنقید کا شکار
ثروت گیلانی

حالیہ فوٹو شوٹ پر ثروت گیلانی ہوئیں کڑی تنقید کا شکار

پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کو ان کے حالیہ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک میگزین کیلئے ‘پریگنینسی’  فوٹو شوٹ کرایا ہے جس میں انہیں سلک کا ڈھیلا ڈھالا سا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ نے اپنا یہ فوٹو شوٹ شیئر کیا ، جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جس میں سے بعض نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بعض صارفین نے ان کے حق میں بات کی ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کے شوٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ ’’ ہماری یہ نام نہاد مشہور شخصیات یہ فحاشی پھیلا رہی ہیں، کوئی ان سے پوچھے۔ اس سب کا مقصد کیا ہے‘‘۔

اس پوسٹ پر دیگر صارفین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کے حق میں بات کی اور کامیڈین اور ریپر علی گل پیر نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ خوش ہیں، یہ دیکھ کر آپ کو پریشانی ہورہی ہے یہ دکھ کی بات ہے۔

ایک اور صارف نے اداکارہ کے حق میں کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کا بچہ، اس کی مرضی‘‘۔

Advertisement

Advertisement

خیال رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے سال 2005 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا ، اس کے بعد وہ متعدد کامیاب پروجیکٹس کا حصہ رہیں۔

سال 2014 میں  فہد مرزا سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے روحان مرزا اور آریز مرزا  ہیں اور اب ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر