
غزہ کیلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں امریکی ستاروں کی شرکت
عالمی شہرت کی حامل امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور گلوکارہ سیلینا گومز نے غزہ کےلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نامور امریکی گلوکاروں نے نیویارک میں عرب امریکی کامیڈین رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں اداکارہ کارا ڈیلیونگنے، انیا ٹیلر جوئے اور زوئی کراوٹز نے بھی شرکت کی۔
رامی یوسف کا کہنا ہے کہ تقریب کی آمدنی غزہ کے محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔
اس تقریب کے حوالے سے ٹیلر سوئفٹ اور سلیلنا گومز کی تصاویر کو بڑے پیمانے میں آن لائن شیئر کیا جا رہا ہے، مبینہ طور پر یہ تصویر ایونٹ سے رخصت ہونے کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News