
’اینیمل‘ میں بوبی دیول کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟
پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اگرچہ فلمیں اب سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہوتیں، لیکن شائقین انہیں ان کی ریلیز کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور بوبی دیول کی فلم ‘اینیمل‘ ریلیز ہوئی ہے جو کہ پوری دنیا کے باکس آفس پر کروڑوں کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ ایک پاکستانی اداکارہ بھی اس فلم کا حصہ تھیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ شفینا شاہ نے فلم میں بوبی دیول عرف ابرار کی دوسری بیوی کا کردار ادا کیا ہے جس کا اسکرین ٹائم بہت محدود تھا لیکن اس کے باوجود فلم میں اداکارہ کی موجودگی اور ان کی کارکردگی کو پسند کیا گیا ہے۔
شفینا شاہ کا تعلق برطانیہ سے ہے جن کی والدہ پاکستانی اور والد کا تعلق بھارت سے ہے جو خود بھی اداکار تھے اور اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
اپنے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ، جو پٹھان ہیں اور پاکستان کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئیں، اور برطانیہ منتقل ہوگئیں جبکہ میرے مرحوم والد کا تعلق بوٹواڈا، انڈیا سے تھا، جو برطانیہ جانے کے بعد ایک مشہور برطانوی اداکار بن گئے۔
اداکارہ کے والد حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل، جنہیں اسکرین نام راج پٹیل کے نام سے جانا جاتا ہے، اور ان کی والدہ، عطیہ شاہ، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نمایاں شخصیات تھیں۔
اپنے کامیاب کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے بطور اداکارہ، ماڈل، اور ٹی وی پریزینٹر کے طور پر اپنی شناخت بنائی، اس کے علاوہ پاکستانی فلم ‘لاہور سے لندن’ اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اشتہار میں نمایاں کردار ادا کیا۔
شفینا شاہ نے 31 مئی 2023 کو لاہور کے گرینڈ پام ہوٹل میں مس پاکستان ورلڈ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اب وہ 2 جنوری 2024 کو مس گلوبل 2023 اور مارچ 2024 میں مس یونیورسل 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، دونوں ویتنام اور کمبوڈیا میں منعقد ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News