Advertisement
Advertisement
Advertisement

فہد مصطفیٰ کی یوٹیوبرز پر تنقید، معاذ صفدر اور کنول آفتاب کا ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

فہد مصطفیٰ کی یوٹیوبرز پر تنقید، معاذ صفدر اور کنول آفتاب کا ردعمل سامنے آگیا
فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ کی یوٹیوبرز پر تنقید، معاذ صفدر اور کنول آفتاب کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان میں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ہمیشہ مین اسٹریم میڈیا کی مشہور شخصیات کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات نے بے ترتیب مواد دکھا کر بہت آسانی سے شہرت حاصل کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے یوٹیوبرز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یوٹیوبرز سوشل میڈیا پر اپنے اہل خانہ کو بیچ کر مواد تیار کر رہے ہیں۔

ان کے بیان میں پاکستان کے معروف بلاگرز کو نشانہ بنایا گیا جس میں معاذ صفدر، ڈکی بھائی، اقراء کنول اور کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نام شامل ہے۔

تاہم، حال ہی میں کنول آفتاب اور جلال کریم کے پوڈ کاسٹ ’’نان اسٹاپ پوڈ کاسٹ‘‘ میں معاذ صفدر نے فہد مصطفیٰ کی تنقید کا جواب دیا اور کہا کہ میں نے ان کا بیان سنا لیکن میں نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا کیونکہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ سوچتا ہوں کہ جس طرح وہ کام کر رہے ہیں میں بھی اسی طرح کام کر رہا ہوں، میری ان سے ایک بار کراچی میں ملاقات ہوچکی ہے، وہ ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔

Advertisement

معاذ صفدر نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو اپنا گھر چلانے کے لئے کسی مواد کی ضرورت ہوگی اور اگر وہ فلم میں کسی لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کا بھی ایک خاندان ہے۔

اس موقع پر یوٹیوبر کنول آفتاب نے بھی اپنا نظریہ پیش کیا اور کہا کہ اگر آپ اور میں ایک ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں اور ہم اپنے کردار ادا کر رہے ہیں تو ہم کیمرے پر آ کر اپنے کردار بیچ رہے ہیںتو کیا فرق ہے ٹی وی پر لوگ بھی کچھ بیچ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر