
احسن خان نے اکشے کمار کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار احسن خان نے بالی وڈ اداکار اکشے کمار کیساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے بتاکر سب کو حیران کردیا۔
احسن خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم آفر ہوئی تھی ، جس میں ان کا سپر سٹار اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار تھا مگر انہوں نے اس آفر کو مسترد کرتے ہوئے اپنے دوست کو ریفر کر دیا۔
اتنی اچھی بالی وڈ فلم کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اس وقت شادی ہوئی تھی اور مجھے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون پر جانا تھا تو میں نے اپنے ساتھی اداکار دوست میکائل ذوالفقار کو کہا کہ تم وہ فلم کر لو۔
احسن خان نے بتایا کہ جب وہ ہنی مون سے واپس آئے تو میکائل نے ان سے پوچھا کہ تم نے آفر قبول کیوں نہیں کی جس پر انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں تم کرو یا میں ایک ہی بات ہے ہم اچھے دوست ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News