
معروف ٹک ٹاکر پراسرار طور پر جاں بحق
کراچی کے علاقے سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب 16 سالہ ٹک ٹاکر کی ’تشدد زدہ‘ لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے چاکر ہوٹل سے فقیرا گوٹھ جانے والے راستے پر آکا خیل گراؤنڈ کے قریب جھاڑیوں سے 5 دسمبر کی صبح ملنے والی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت 16 سالہ علی دوست کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کی شناخت اس کے والد ریاض احمد نے عباسی شہید اسپتال جا کر کی، مقتول کے والد نے بتایا کہ 5 دسمبر کو مقتول کی تشدد ذدہ لاش ملی جسے اغوا کر کے ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا، مقتول 5 بہن بھائیوں میں سب بڑا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقتول ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا شوقین تھا اور 3 دسمبر کی صبح 8 بجے گھر سے نکلا جس کے بعد سے لاپتہ تھا، اپنے بیٹے کو اسپتالوں، تھانوں اور دیگر تمام فلاحی اداروں میں تلاش کیا تاہم اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا، پھر سوشل میڈیا پر لاش ملنے کی خبر اور تصویر دیکھی، مقتول کے پاس سے اس کو موبائل فون اور پرس نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر سائٹ سپرہائی وے تھانے پہنچے جہاں سے بتایا گیا کہ ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ جا کر شناخت کرو جب وہ سرخانے پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ لاش عباسی شہید اسپتال میں ہے اور وہاں پولیس پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے جس پر وہ فوری طور پر عباسی شہید اسپتال گئے اور مردہ خانے میں اپنے بیٹے کی لاش کو شناخت کر لیا۔
مقتول کے والد کے مطابق 5 دسمبر سے اب تک روزانہ کی بنیاد پر تھانے جا رہے ہیں تاہم پولیس مقتول کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا۔
مقتول کے والد نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچے کے قاتل کا جلد گرفتار کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News