
پاکستان کے نامور اسلامک اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ اور اداکارہ طوبیٰ انوار نے کہا ہے کہ ماضی کی مشکلات نے اُن کی زندگی کو بدل دیا ہے، اُن کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ طوبیٰ انوار نے کہا کہ ذاتی طور پر مجھے لگتا ہے کہ میں خوش قسمت رہی ہوں کیونکہ میری فیملی نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے، میں نے اپنی زندگی میں مشکل ترین وقت دیکھا ہے جہاں میں نے محسوس کیا کہ اب میں زندہ نہیں رہوں گی، بس ختم ہوجاؤں گی، ایسا وقت بھی آیا کہ 6، 6 ماہ تک کسی سے بات نہیں کرتی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ میرے قریبی لوگ بالخصوص میرے والدین میرے ساتھ تھے، میرے کچھ کہے بغیر بھی وہ سب کچھ سمجھ جاتے، میں ان کے سامنے گھنٹوں رو رہی ہوتی اور وہ میرے سامنے صرف بیٹھے ہوتے تھے اور یہی میرے لیے سب کچھ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی مشکلات نے ان کی زندگی کو بدل دیا ہے، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا کررہا ہے، 8 ماہ پہلے آپ مجھ سے بات کرتیں تو شاید میری ذہنی حالت بالکل مختلف ہوتی، اب میں زندگی میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں، ایسا لگتا ہے کہ اللہ نے میرے لیے بہت سارے دروازے کھول دیے ہیں، تو پھر میں کیوں نہ اس کا شکر ادا کروں؟
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ طوبیٰ انوار نے کہا کہ میں اب دل سے زیادہ دماغ سے کام لیتی ہوں، پہلے میں رشتے اور دوستیاں نبھانے کی میں ہر ممکن کوشش کرتی تھی اور جب دل ٹوٹتا تھا تو بہت زیادہ جذباتی ہوجاتی تھی اس لیے اب میں مزید اپنا دل نہیں توڑ سکتی، اب میں کوشش کروں گی کہ دماغ سے کام لوں۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے انزائٹی تھی تو مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ میں کس تکلیف میں زندگی گزار رہی تھی، جب میں نے کسی ڈاکٹر سے مدد لی تب مجھے اس تکلیف کے بارے میں علم ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ انزائٹی یا ذہنی صحت کے بارے میں ڈاکٹر سے مدد لینا انتہائی ضروری ہے، اسے گھر میں بیٹھ کر حل نہیں کیا جاسکتا۔
&
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ طوبیٰ انوار نے کہا کہ خواتین اور مرد حضرات اپنی زندگی میں یہ فیصلہ نہیں کرپاتے کہ اگر آپ کا اپنے جیون ساتھی سے کامیاب تعلق رشتہ نہیں بن رہا تو اس سے نکل نہیں پاتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دو لوگوں کے درمیان اچھا تعلق قائم نہیں ہورہا ہو بہتر ہے کہ وہ عزت کے ساتھ راہیں جدا کرلیں بنسبت اس کے کہ آپ اپنی اور دوسروں کی صحت خراب کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرروی نہیں ہے کہ آپ اپنی زندگی کے 30، 35 سال ایک خراب رشتے میں گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کریں، کچھ لوگ اپنی اولاد کی وجہ سے ایسا فیصلہ نہیں کرپاتے، جوڑے کے درمیان خراب رشتہ آپ کی اولاد پر بھی بُرا اثر ڈال سکتا ہے۔
اداکارہ طوبیٰ انوار نے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ عزت کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ الگ ہوجائیں، رزق کا وعدہ اللہ نے کیا ہے اس کی فکر چھوڑدیں، مجھے لگتا ہے کہ زیادہ تر خواتین مرد پر انحصار کرتی ہیں اس لیے ایسے فیصلے نہیں پاتیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News