
ویڈیو: عائزہ خان بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں
اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک خوبرو اور نامور اداکارہ ہیں، جو اب کسی تعریف کی محتاج نہیں۔
عائزہ خان نے ٹی وی کے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں، جو کہ ان کی پہچان بن گئے۔
آج کل وہ ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے ’میں‘ میں ایک مغرور اور امیر لڑکی مبشرہ جعفر کا کردار نبھا رہی ہیں، جس پر سامعین کی جانب سے انہیں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔
بلاک بسٹر ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ خان ایک بہترین ماڈل بھی ہیں ۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک آگ لگی شال کو اٹھا کر پھینکتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں، جب ہدایتکار لفظ ایکشن کہتا ہے تو ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور بس اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عائزہ خان نے مزید لکھا کہ کبھی کبھار سیٹ پر کچھ ایسے حادثے بھی پیش آجاتے ہیں جو ناظرین نہیں دیکھ پاتے لیکن اللہ ہماری حفاظت کر رہا ہوتا ہے اور میں اللہ کی انتہائی شکرگزار ہوں کہ وہ ہر ایک دن میری حفاظت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب عائزہ خان آگ لگی ہوئی شال کو پھینک رہی ہوتی ہیں تو اسی دوران آگ کے کچھ شعلے زمین پر پھیل جاتے ہیں، جیسے ہی وہ اپنے قدم پیچھے لیتی ہیں تو ان کے پاؤں ان آگ کے شعلوں پر پڑتے ہیں لیکن اسی وقت ایک خاتون ان کو نام سے پکار کر آگاہ کر تی ہیں اور عائزہ فوری طور پر وہاں سے ہٹ کر خود کو بچا لیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News