
حنا بیات کو بین الاقوامی فیشن برانڈ کے بائیکاٹ کو ’بکواس‘ کہنے پر شدید ردعمل کا سامنا
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا بیات کو اسرائیل کے خلاف غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو بکواس قرار دینے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بین الاقوامی فیشن برانڈ کے بائیکاٹ کے متعلق اپنا نظریہ شیئر کیا ہے ۔
What’s wrong with Pakistani celebrities pic.twitter.com/nT4ppXy4IN
Advertisement— Pakiza (@amir_pakiza) December 10, 2023
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ یہ بائیکاٹ ایک عجیب اور بے ہودہ قسم کی جنگ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ غیر ملکی فاسٹ فوڈ، اسٹاربکس یا پیپسی کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن وہ پھر بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔
حنا بیات کے خیال میں بائیکاٹ کی حمایت کرنے والے جاہل ہیں، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ لوگ اپنے فائدے کے لیے کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو گئی اور لوگ ان پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News