
اقرار الحسن کی تیسری شادی؟ دوسری اہلیہ فرح کا ردعمل سامنے آگیا
ٹی وی شو کے معروف میزبان اقرا الحسن کی تیسری شادی پر اُن کی دوسری اہلیہ فرح یوسف کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
چند روز قبل اقرا الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ نے انسٹا پر شادی کی تصدیق کی تھی۔
اب حال ہی میں فرح یوسف نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اقرار کی تیسری شادی کے بارے میں پہلے بھی سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر چکی ہیں، میرے نزدیک متعلقہ شخص سے اس کے بارے میں پوچھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں انٹرویوز میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اگر اقرار تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقرارخود انٹرویوز میں کہتے ہیں کہ فرح بڑی ڈاڈی (سخت) ہے اور وہ مجھے تیسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔
فرح یوسف کے مطابق میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی زیادہ تر خبروں یا افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتی ہوں، میں نے ماضی میں ہمیشہ اپنے بارے میں منفی تبصروں کو نظر بھی انداز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ آپ کو نہیں جانتے، لہذا اس طرح کے تبصروں پر توجہ نہ دینا ہی بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع میں خود پر ہونے والی تنقید پر میں پریشان ہوتی تھی لیکن اب میں ایسی خبروں پر دھیان نہیں دیتی، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے۔
خیال رہے کہ 2006 میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قرۃ العین سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے جبکہ اقرار الحسن نے 2012 میں فرح سے دوسری شادی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News