Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاصم اظہر سے بریک اپ پر پچھتاوا ہے؟ ہانیہ عامر بول پڑیں

Now Reading:

عاصم اظہر سے بریک اپ پر پچھتاوا ہے؟ ہانیہ عامر بول پڑیں
عاصم

عاصم اظہر سے بریک اپ پر پچھتاوا ہے؟ ہانیہ عامر بول پڑیں

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔

انہیں ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب شہرت اور پذیرائی ملی۔

سال 2019 میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے فیشن ویک میں ایک ساتھ ریمپ واک کرکے تمام افواہوں کا مثبت جواب دیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں لیکن ایک سال کے بعد اداکارہ کی گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر سب بدل گیا۔

سال 2022 میں عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی اور اب ہانیہ عامر ان کا صرف ماضی ہیں۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں اداکار، میزبان اور کامیڈین احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور  مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

Advertisement

احمد علی بٹ نے ہانیہ عامر سے کہاکہ آپ کو نہیں لگتا کہ سب کچھ سوشل میڈیا پر شئیر کرکے آپ خود کو نقصان پہنچا رہی ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کا آپ کی نجی زندگی میں دخل زیادہ ہوجاتا ہے جیسا آپ کے ساتھ ماضی میں آپ کا ریلیشن شپ پبلک ہونے کی وجہ سے ہوا؟‘

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کا نام لیے بغیر جواب دیا کہ اس کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ میں نے اس کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا ، مجھے اس پر رتی برابر بھی افسوس نہیں ہے اور برا یہ تھا کہ جب یہ ٹوٹا تو میں اس کو بچانے کے لیے کچھ بھی نہ کرسکی مگر مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ میں نے اپنی عقل اور سمجھ کے مطابق جیسا میں چاہتی تھی ویسا ہی کیا اور میں اس پر بہت خوش تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے نعرے لگانے پر عاصم اظہر نے طالبعلم کی کلاس لے لی

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر