
معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار احمد علی اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ میڈیا کو ترجیح کیوں نہیں دیتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے ایک بیان میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں اور اپنی پروفیشنل لائف کے حوالے سے چاہتے ہیں کہ میرا کام خود بولے۔
اداکار نے کہا کہ وہ بہت خوش نصیب ہیں اور انہیں کوئی شکایت نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ جب لوگ مجھ سے ملتے ہیں اور ان کے کام کے بارے میں میرے کام پر اپنی رائے پیش کرتے ہیں تو مجھے وہ بہت اچھا لگتا ہے۔
اس کے علاوہ اپنے موسیقی کے شوق کے متعلق بھی انہوں نے بتا کی اور انکشاف کیا ہے کہ اگر کبھی اداکاری اور موسیقی میں سے انہیں کسی ایک پروفیشن کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ موسیقی ہوگی کیونکہ وہ روح کی غذا ہے اور موسیقی نے اسے جو کچھ دیا ہے وہ کسی اور چیز نے نہیں دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News