Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارباز خان دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Now Reading:

ارباز خان دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ارباز خان

ارباز خان دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان نے ملائکہ اروڑا سے طلاق کے چھ سال بعد شورا خان سے دوسری بار شادی کی۔

ارباز خان نے 24 دسمبر کو مشہور میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ساتھ ایک خصوصی تقریب میں نکاح کیا، جس میں ان کے قریبی عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

ارباز خان اور ان کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے سفر کے آغاز کا باقاعدہ طور پر اعلان بھی کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Arbaaz Khan (@arbaazkhanofficial)

خیال رہے کہ نکاح کی تقریب میں بھائی سلمان خان اور سہیل خان، ان کے والدین سلیم خان اور سلمیٰ خان اور بیٹے ارہان خان سمیت پوری فیملی نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ان کی قریبی دوست روینہ ٹنڈن، جو دلہن، شورا خان کے ساتھ قریبی رشتہ رکھتی ہیں، نے اپنی بیٹی راشا ٹنڈن کے ساتھ تقریب میں شرکت کی جبکہ فرح خان اور رتیش دیش مکھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ارباز خان اور شورا خان کی ملاقات ان کی نئی فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

اداکار نے پہلے ملائکہ اروڑہ سے شادی کی تھی۔ دونوں نے مارچ 2016 میں علیحدگی کا اعلان کیا اور شادی کے 19 سال بعد 11 مئی 2017 کو باضابطہ طور پر طلاق لے لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر