
کرن اشفاق دوسری شادی کرنے پر تنقید کاشکار، اداکارہ نے کرارا جواب دیدیا
پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ اور نامور اداکارعمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے دوسری شادی کی ہے، ان کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن اشفاق نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے۔
ان کی دوسری شادی کی خبر سامنے آتے ہی جہاں ایک طرف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں مبارکباد دی، وہیں صارفین کی اکثریت نے انہیں طلاق کے بعد جلد دوسری شادی کرنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
کرن اشفاق نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جواب دیاکہ آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ میرے والدین مجھے تنہا دیکھ کر روتے اور پریشان رہتے؟ کیا میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
علیزہ سلطان کی کرن اشفاق کو دوسری شادی پر مبارکباد توجہ کا مرکز بن گئی
انہوں نے ایک اور صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران اشرف سے طلاق لی نہیں تھی بلکہ انہوں نے طلاق دی تھی۔
اس کے ساتھ ہی کرن اشفاق نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی نے بہتر انسان سے نوازا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News