
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم “انیمل” نے کنگ خان کی فلم “جوان” کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریلیز کے بعد صرف 2 دن میں باکس آفس پر 113.12 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر کے شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے بعد 2 دن میں باکس آفس پر 111.73 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم’اینیمل‘ 2 دن میں باکس آفس پر 113.12 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرنے بعد بالی ووڈ کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔
صرف 2 دن میں باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے کا اعزاز شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے پاس ہے جس نے 2 دن میں 123 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔
خیال رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کرداروں میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News