Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2023 میں کون کون سی میمز زیادہ وائرل ہوئیں؟

Now Reading:

سال 2023 میں کون کون سی میمز زیادہ وائرل ہوئیں؟

سال 2023 میں کون کون سی میمز زیادہ وائرل ہوئیں؟

رواں سال 2023 میں کئی میمز وائرل ہوئیں، گوگل نے اپنی ’ایئر ان سرچ 2023‘ کی فہرست جاری کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے پروگرام تو وڑ گیا کے علاوہ ”موئے مورے“ سے لے کر ”سو بیوٹی فل سو ایلیگنٹ“ اور ”آئیں“ تک اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی میمز بن چکی ہیں۔

اوقات دکھا دی، سوشل میڈیا پر اس میم نے کافی ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ یہ مزاحیہ انداز میں کسی کی حقیقی صلاحیتوں یا حیثیت کو ظاہر کرتی ہے۔

سال 2023 میں ہندوستان کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی میم کا خطاب حاصل کرنے والے بھوپندر جوگی نے اکتوبر اور نومبر کے دوران انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا تھا۔

Advertisement

انٹرویو کے دوران صحافی نے اس شخص سے کہا کہ وہ امریکہ میں چند مقامات کا نام بتائے، لیکن اس شخص نے سوال کا جواب دینے کے بجائے اپنا نام بتاتے ہوئے جواب دیا ”بھوپندر جوگی“۔ اس مزاحیہ مکالمے نے میم کو جنم دیا جو بہت زیادہ وائرل ہوئی۔

کپڑوں کے حوالے سے تعریف کے پل باندھنے کرنے کے لیے جیسمین کور کا منفرد جملہ سو بیوٹی فل سو ایلیگنٹ انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوا۔

مشہور شخصیات، سیاست دانوں اور موسیقاروں سمیت بہت سے لوگوں نے ’جسٹ لُکنگ لائک اے واؤ‘ کے ٹرینڈ کو خوب اپنایا اور وائرل آڈیو کا استعمال کرتے ہوئے ریلز بنائیں۔

موئے مورے میم پچھلے کچھ مہینوں سے نمایاں مقبولیت حاصل کر رہی ہے، اس میم پر بنی ویڈیوز میں لوگوں کو مختلف حالات پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اور ’موئے مورے‘ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

Advertisement

آئیں، اس میم کا آغاز بہار سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کمار نامی چھٹی جماعت کے طالب علم کے انٹرویو سے ہوا۔

جب رپورٹر نے آدتیہ کمار سے ان کے پسندیدہ ”سبجیکٹ“ کے بارے میں پوچھا، تو اس نے ”آئیں“ سے جواب دیا، جب رپورٹر نے سوال دہرایا تو آدتیہ نے سبجیکٹ کو سبزی سُنا اور جواب دیا ”بینگن“۔ اور اس طرح یہ میم مشہور ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان نے ایک جملہ کہا، پروگرام تو وڑ گیا، جو انٹر نیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوا اور سوشل میڈیا پر اس جملے کو بہت زیادہ کاپی بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان میں ریلیز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر