
ندا یاسر نے کتنی مرتبہ مارننگ شو سے استعفیٰ دیا؟ حیران کن انکشاف
ندا یاسر پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام بن چکی ہیں جو کسی تعریف کی محتاج نہیں ، انہوں نے اپنی اداکاری اور عمدہ میزبانی سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔
ندا یاسر کو اگر پاکستان شوبز انڈسٹری میں مارننگ شو ’کوئین‘ کہا جائے تو یہ بھی غلط نہیں ہو گا، وہ گزشتہ چودہ سالوں سے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض سرانجا م دے رہی ہیں۔
انہوں نے کئی سنجیدہ اور کامیڈی ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں سب سیٹ ہے، نادانیاں، ہم تم اور’ یہ زندگی ہے‘ شامل ہیں۔
حال ہی میں، ندا یاسر نے شائستہ لودھی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور خود پر ہونے والی تنقید پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے 2 مرتبہ چینل مالکان کو اپنا استعفیٰ بھیجا پر انہوں نے مجھے واپس بلا لیا۔
انہوں نے یہ کہاکہ ان سے مارننگ شو کے درمیان کئی غلطیاں ہوجاتی ہوں گی کیوں کہ وہ مسلسل ڈھائی گھنٹے کا براہ راست مارننگ شو کرتی ہیں جو ہفتے میں پانچ دن نشر ہوتا ہے۔
ندا یاسر نے کہا کہ جب ٹی وی چینلز پر بہت سارے مارننگ شوز نشر ہوتے تھے تب ان پر تنقید نہیں ہوتی تھی لیکن جیسے ہی تمام شوز بند ہوئے توپوں کا رخ ان کی جانب ہوگیا ہے۔
ندایاسر نے بتایاکہ بہت ساری شوبز شخصیات مارننگ شوز کو اچھا نہیں سمجھتیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہےکہ ندا یاسر کی شادی پاکستانی شو بز انڈسٹری کے ایک مشہور اداکار، ہدایت کار پروڈیوسر یاسر نواز سے 2002 میں ہوئی تھی اور اب ان کی جوڑی کا شمار شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
یاسر نے دوسری شادی کی تو انہیں چھوڑ دوں گی، ندایاسر
اس جوڑی کے اس رشتے کو اکیس سال ہوچکے ہیں اور ان کے تین پیارے سے بچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News