Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ کیلئے بہترین ہدایتکارکا عالمی ایوارڈ جیت لیا

Now Reading:

سرمد کھوسٹ نے ’کملی‘ کیلئے بہترین ہدایتکارکا عالمی ایوارڈ جیت لیا
کملی

سرمد کھوسٹ نے کملی کے لیے امریکن ایوارڈ جیت لیا۔

44 سالہ فلمساز سرمد کھوسٹ نے اپنی 2022 کی فلم ’کملی‘ کیلئے ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر عالمی سطح پر بہترین ہدایت کار کےایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خوشخبری کی تصدیق کی۔

سرمد کھوسٹ کی اس پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور صارفین انہیں کمنٹس کرکے اس کامیابی پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sarmad Ali Sultan (@sarmadkhoosat)

Advertisement

ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کا انعقاد ہرسال امریکا میں کیا جاتاہے، جوکہ ایک مشہور سالانہ ثقافتی پروگرام ہے، جس میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، تبت اور سری لنکا سے فلموں کو عالمی مقابلے کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

صبا قمر، ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ کی کاسٹ پر مبنی اس فلم ’کملی‘ کو جون 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by DC South Asian Arts Council (@dcsaaci)

اس فلم کی کہانی حنا ( صبا قمر) نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک بے نام وادی کے گھر میں اپنی اندھی نند سکینہ کے ساتھ بظاہر عام سی زندگی گزار رہی ہے۔

آٹھ سال پہلے حنا ( صبا قمر) کا شوہر روزگار کی تلاش میں ملک سے باہر گیا اور پھر کبھی واپس نہیں آیا اور نہ ہی اس نے اپنی بہن یا بیوی سے کوئی رابطہ کیا۔

Advertisement

ان حالات میں حنا کی ملاقات اس وادی میں آئے ایک مسافر سے ہوتی ہے اور ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو جاتی ہے۔

تاہم، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اس فلم اور اس کی کاسٹ نے عالمی سطح پر تعریفیں سمیٹیں ہوں، رواں سال نومبر میں، کملی نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تین باوقار ایوارڈز حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا۔

صبا قمر نے بہترین اداکارہ، سرمدکھوسٹ نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کیا اور فلم کو بیلاروس کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کے معروف لسٹا پیڈ فیسٹیول میں ناظرین کی پسند کا ایوارڈ ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر