Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار قتل کے الزام میں گرفتار

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار قتل کے الزام میں گرفتار

معروف بھارتی اداکار قتل کے الزام میں گرفتار

بھارتی ڈراما انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار بھوپندر سنگھ نے درختوں کی کٹائی کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے پڑوسی کو قتل اور دیگر تین افراد کو زخمی کردیا جس کے بعد اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے پڑوسی گردیپ سنگھ  کے درمیان درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا جس کی شکایت گردیپ سنگھ نے 19 نومبر کو پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی لیکن پولیس نے اُن کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

فوٹو : فائل

اب حال ہی میں بھوپندر سنگھ اور اُن کے پڑوسی کے درمیان ایک بار پھر درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اداکار اور اُن کے ساتھیوں نے پڑوسی کے خاندان پر فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پڑوسی گردیپ سنگھ، اُن کی اہلیہ اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ گردیپ سنگھ کا 23 سالہ بیٹا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

Advertisement

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ بھوپندر سنگھ نے کئی بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ ڈراموں کے علاوہ اُنہوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر