Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈری اداکار راج کپور کی 99 ویں سالگرہ

Now Reading:

لیجنڈری اداکار راج کپور کی 99 ویں سالگرہ
راج

لیجنڈری اداکار راج کپور کی 99 ویں سالگرہ

بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار راج کپور کے چاہنے والے آج ان کی 99 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

کئی دہائیوں تک پردہ اسکرین پر راج کرنے والے سپر اسٹار کا انتقال 1988 میں ہوا تھا۔

راج کپور اداکار پرتھوی راج کپور کے فرزند تھے جنہوں نے بے شمار اور بے مثال فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور آج تک اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

راج کپور نے24 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے پروڈکشن، ڈائریکشن اور ایکٹنگ جیسے تینوں اہم شعبوں میں اپنا لوہا منوایا جسے بعد میں آر کے بینر کمپنی کے نام سے شروع کی جانی والی کمپنی سے منسلک کر دیا۔

راج کپور پہلی بار6 سال کی عمر میں اپنے والد کے تھیٹر میں اسٹیج پرآئے تھے۔

Advertisement

Advertisement

انہوں نے1948ء میں بننے والی فلم آگ سے اداکاری کا آغاز کیا جس کے بعد برسات جیسی بلاک بسٹر فلم اور اس کے بعد ان گنت فلمیں جن میں آوارہ، شری 420، میرا نام جوکر قابل ذکر ہیں۔

ان کی فلم آوارہ کو اس وقت روس میں بھی بے پناہ پذیرائی ملی، ان کی فلم ’’آوارہ ‘‘اور ’’بوٹ پالش ‘‘کینز فلم فیسٹیول میں گولڈن پام ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کی گئیں۔

لیجنڈ اداکار راج کپور کو2 نیشنل فلم ایوارڈ اور 9 فلم فیئر ایوارڈ ملے۔

1988 میں راج کپور کو فلم سازی سے متعلق ہندوستان کا اعلی ترین اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوراڈ دیا گیا۔راج کپور2 جون1988 کو دہلی میں انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر