Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطینیوں کے مصائب کا مذاق اڑانے پر اشنا شاہ کی بین الاقوامی فیشن برانڈ پر تنقید

Now Reading:

فلسطینیوں کے مصائب کا مذاق اڑانے پر اشنا شاہ کی بین الاقوامی فیشن برانڈ پر تنقید
اشنا شاہ

فلسطینیوں کے مصائب کا مذاق اڑانے پر اشنا شاہ کی بین الاقوامی فیشن برانڈ پر تنقید

اپنی بے باک طبیعت اور صاف گو رویے کے لیے جانی جانے والی پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائی ہے اور مشہور فیشن برانڈ زارا کو اس کے غیر حساس فوٹو شوٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

زارا کے حالیہ فوٹو شوٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے ذریعے سوال کیا کہ ان افراد کو جن کے پاس زارا برانڈ کے کپڑے ہیں، کیا انہیں تمام کپڑے پھینک دینے چاہئیں؟

 

اپنے پیغام میں  اداکارہ نے واضح  کیا کہ وہ اس برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدیں گی اور ساتھ ہی  بائیکاٹ زارا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جو کہ اس وقت پاکستان میں ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے فلسطین کی حمایت میں اصولی موقف اختیار کیا ہو، اس سے قبل انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں مغربی میڈیا کی طرف سے اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی فلسطینی نسل کشی کو دبانے کے لیے غلط معلومات کی مہم کو اجاگر کیا تھا۔

اداکارہ کے کئے گئے تبصرے زارا کے فوٹو شوٹ کے بعد ہوئے، جس میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے کفن دفن کی طرح سفید کپڑے میں لپٹی لاشوں کو دکھایا گیا ہے جس میں  میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بین الاقوامی فیشن برانڈ   کے فوٹو شوٹ پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر