رنویر سنگھ کے دو ’مومی مجسمے ‘مادام تساؤ کی زینت بن گئے
بالی وڈ کے صف اول کے اداکار رنویر سنگھ نے لندن میں مادام تساؤ میوزیم میں اپنے مومی مجسموں کی رونمائی کی۔
مادام تساؤ میوزیم میں رنویر سنگھ کے دو مجسمے نمائش کےلئے پیش کر دئیے گئے ہیں ، جن میں سے ایک مشرقی طرز کی شیروانی پہنا ہوا ہے جبکہ دوسرے مجسمے کو تھری پیس سوٹ پہنایا گیا ہے۔
رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنے ان دونوں مومی مجسموں کے درمیان کھڑے ہوکر پوز دیتے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوٹ بھی لکھا۔
اداکار نے لکھا کہ بچپن سے ہی میں اپنے والدین کی ان تصاویر کو دیکھ کر حیران ہوتا تھا جن میں وہ سیلیبریٹیز کے ساتھ کھڑے نظر آتے تھے اور پھر یہ بعد میں پتہ چلا کہ وہ اصل سیلیبریٹی نہیں بلکہ موم کے مجسموں کے ساتھ کھنچوائی گئی تصاویر ہیں’۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘آج اس میوزیم میں خود اپنا موم کا مجسمہ دیکھ کر میرا دل خوشی سے پھولے نہیں سما رہا، یہ میری زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہے جو میرے سینما کے جادوئی سفر کی یادگار ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
