
نیمل خاور نے خود کو خوش قسمت کیوں کہا؟
پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیمل خاور نے کہا کہ حمزہ علی عباسی جیسا ساتھی ملنے پر وہ خود کو بہت زیادہ خوش قسمت سمجھتی ہیں۔
حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور اس دوران بات چیت کرتے ہوئے نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی سمیت اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔
اس موقع پر انہوں نے اداکار حمزہ علی عباسی سے ان کی ملاقات اور شادی کے حوالے سے بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا اور شیئر کیا کہ آیا وہ اپنے اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھائیں گی یا نہیں۔
’پیارے افضل‘ کے اداکار حمزہ علی عباسی سے ان کی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’ہماری ملاقات میری پہلی فلم ’ورنہ‘ کی شوٹنگ کے موقع پر ہوئی تھی، پھر انھوں نے مجھے کام سے متعلق میسج کیا جس کے بعد، وہ میری نمائش میں بھی آئے تھےـ‘‘
نیمل نے اپنی شادی پر خوشی کا اظہار کیا اور حمزہ علی عباسی کی تعریف کی کہ وہ ایک متقی اور پرہیزگار شخص ہیں اور خود کو خوش قسمت قرار دیا کہ انہیں اپنے جیون ساتھی میں وہی کچھ سب کچھ ملا جس کی انہوں نے اللہ سے دعا کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News