Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا میں بھارتی فلمیں چلانے والے سینما گھروں پر حملہ

Now Reading:

کینیڈا میں بھارتی فلمیں چلانے والے سینما گھروں پر حملہ

کینیڈا میں بھارتی فلمیں چلانے والے سینما گھروں پر حملہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے 5 دسمبر کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اُن تین سینما گھروں پر حملہ کیا گیا جہاں بھارتی فلمیں چلائی جاتی ہیں۔

پہلا حملہ منگل کی شب 9 بجکر 20 منٹ پر کیا گیا، اس حملے میں نقاب پوش افراد سینما گھر کے اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود سامعین پر اسپرے کردیا۔

حملہ آور اسپرے کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ حملے کے وقت سینما گھر کے اندر 200 لوگ بالی ووڈ فلم دیکھ رہے تھے۔

اسپرے کی وجہ سے سینما گھر میں موجود تمام سامعین نے کھانسی شروع کردی تھی جس کے بعد اُن تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 5 دسمبر کی شب کچھ وقت کے وقفے سے تین سینما گھروں پر حملہ کیا گیا، دو سینما گھروں میں اسپرے چھڑکا گیا جبکہ ایک سینما گھر میں “بدبودار بم” رکھا گیا۔

Advertisement

پولیس نے کہا کہ ہم تحقیقات کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیا یہ تینوں واقعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر