
یہ کس بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟
اکثر شوبز فنکاروں کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جنھیں دیکھ کر ان کے مداح بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے آپ یقیناً نہیں پہچان سکتے۔
تصویر میں نظر آنے والی یہ بچی بالی وڈ کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ’ رانی مکھرجی ‘ ہیں۔
رانی مکھرجی:
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
رانی مکھرجی بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں، وہ 2000 کی دہائی میں ہندوستانی سینیما میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔
رانی مکھرجی اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے 7 فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہیں۔
انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز بنگالی فلم بیئر پھول اور راجا کی آئے گی بارات سے کیا، یہ دونوں فلمیں 1996 میں ریلیز ہوئیں۔
1998میں فلم غلام اور کچھ کچھ ہوتا ہے سے انھیں ایک الگ مقام اور راتوں رات کامیابی ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News