
اکشے کمار نے ٹریفک سے بچاؤ کا طریقہ ڈھونڈ نکالا
بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے ممبئی کی ٹریفک سے بچاؤ کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ میٹرو میں عام شہریوں کے ساتھ سکون سے سفر کر رہے ہیں۔
اس دوران بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی نے ماسک سے اپنے چہرے کو ڈھکا ہوا تھا ، جس کی وجہ سے میٹرو میں انہیں کوئی پہچان نہ سکا اور وہ مسافروں کے درمیان بیٹھے رہے۔
وائرل ویڈیو دیکھیں:
AdvertisementVIDEO : #AkshayKumar spotted with #dineshvijan in Mumbai Metro#AkshayKumar #skyforce pic.twitter.com/2MIEcRM767
— Akshay Kumar Fans Group (@AKFansGroup) January 11, 2024
صارفین کا ردعمل:
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے کچھ ہی دیر بعد، صارفین اداکار کو داد دینے پر مجبور ہوگئے۔
ایک مداح نے کہا، “واہ، یہ کتنا اچھا ہے؟ ایک ایسے شہر میں جہاں وقت قیمتی ہے، اکشے کمار نے میٹرو کا انتخاب کیا!”۔
ایک اور صارف نے کہاکہ ’شاید وہ عام آدمی پر بائیوپک بنانے کی تیاری کر رہا ہے‘۔
اکشے کمار کی اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا سلسہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News