
رنبیر کپور کی کونسی دوست لڑائی میں ایوارڈ توڑتی تھیں؟ اداکار نے نام لے لیا
بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ایک سابق دوست غصے میں ان کے ایوارڈز توڑنا شروع کردیتی تھیں۔
رنبیر کپور کا ایک پرانا کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ بتارہے ہیں کہ ’ان کی ایک سابق گرل فرینڈ ایسی بھی رہی ہیں ، جو لڑائی کے دوران ان کے ایوارڈ توڑ دیتی تھیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ اس دوران بھی اسے یہی کہتے تھے کہ وہ فلم فیئر ایوارڈز ہیں انہیں ہاتھ مت لگانا۔
مداحوں نے ان کے اس انٹرویو کے وائرل ہو نے کے بعد یہ اندازہ لگانا شروع کردیا ہے کہ سابق گرل فرینڈ جس کے بارے میں رنبیر کپور بات کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ کترینہ کیف ہیں۔
AdvertisementGuess this Bollywood actress
Hint :- she worked with Director Siddharth Anand pic.twitter.com/5VZTWXuLiO
— Hail Hydra (@Hail_Hydra08) January 17, 2024
رنبیر کپور نے خود کئی مرتبہ اپنے انٹرویوز میں اس بات کو قبول کیا کہ انہوں نے دیپیکا پڈوکون کو دھوکہ دیا تھا۔
سال 2009 میں رنبیر کپور کی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کا بریک اپ ہوا، جس کی وجہ کترینہ کیف بنیں۔
بعدازاں 2016 میں رنبیر اور کترینہ کا بھی بریک اپ ہوگیا، جس کی وجہ یہ تھی کہ کترینہ کیف کو رنبیر کپور کی دیپیکا پڈوکون سے دوستی ناپسند تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں رنبیر کپور کو فلم فیئر 2024 کے لیے بہترین مرد اداکار کی کیٹیگری میں نامزدگی ملی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News