ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘فائٹر’ پر پابندی عائد
ریلیز سے کچھ دن پہلے، ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم ‘فائٹر’ پر خلیجی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پروڈیوسر-فلم ماہر اور تجارتی تجزیہ کار کے مطابق، فلم کو تمام خلیجی ممالک میں ریلیز کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ تاہم، ابھی تک، متحدہ عرب امارات اس سے مستثنیٰ ہے۔
In a setback, #Fighter officially banned across Middle East regions for theatrical release. Only UAE will release the film with PG15 classification !@iHrithik @AnilKapoor @deepikapadukone @justSidAnand #BOTracking pic.twitter.com/vPjIV2Acz1
Advertisement— Girish Johar (@girishjohar) January 23, 2024
‘فائٹر’ کے میکرز ریلیز سے پہلے ہی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں جبکہ 23 جنوری کو، پروڈیوسر اور فلم کے ماہر، گریش جوہر، اور تجارتی تجزیہ کار سریدھر پلئی، نے اپنے متعلقہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر، تصدیق کی کہ ‘فائٹر’ پر متحدہ عرب امارات کے علاوہ تمام خلیجی ممالک میں ‘باضابطہ’ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ‘فائٹر’ پی جی 15 کی درجہ بندی کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ریلیز ہوگی تاہم میکرز کی جانب سے پابندی کے حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی باقی ہے۔
خیال رہے کہ’فائٹر’ ایک فضائی ایکشن فلم ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ فلم میں ہریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور مرکزی کردار میں ہیں جبکہ فلم کی کہانی ریمن چیب اور سدھارتھ آنند نے مشترکہ طور پر لکھی ہے۔ کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے، سنجیدہ شیخ، طلعت عزیز، سنجیو جیسوال، رشاب ساہنی اور آشوتوش رانا معاون کاسٹ کا حصہ ہیں۔
یہ فضائی ایکشن فلم 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اطلاعات کے مطابق یہ فلم 250 کروڑ روپے کے بھاری بجٹ سے بنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
