
فواد خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کن بالی وڈ اسٹارز نے بنائے؟ حیران کن انکشاف
پاکستانی ٹی وی انڈسٹری اور فلم کے سپر اسٹار فواد خان اپنی پرکشش شخصیت اور عمدہ فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔
انہوں نے بالی ووڈ میں بھی متعدد فلموں میں کام کیا اور بھارت میں بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔
حال ہی میں فواد خان نے پاکستانی کامیڈین، اداکار اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
فواد خان نے اس انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈل کرنے نہیں آتے یہ کام ان کی پی آر ٹیم کرتی ہے جبکہ ان کا ٹوئٹر (موجودہ ایکس) اکاؤنٹ اداکارہ سونم کپور نے بنایا تھا اور انسٹاگرام اکاؤنٹ فلم ’کپور اینڈسنز‘ کے وقت اداکار سدہارتھ ملہوترا نے بنایا تھا۔
واضح رہےکہ فواد خان نے بالی وڈ انڈسٹری میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فواد خان فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بوسہ لینے کا سین کرنے سے ہچکچاتے تھے۔
عالیہ بھٹ نے کہاکہ فلم کے اسکرپٹ کے مطابق بوسہ لینا اس سین کی ضرورت تھی لیکن ا س کے باوجود، فواد خان ہر بار جب بھی ان کے قریب آتے تو ہچکچاتے ، بالآخر انہوں نے اسکرین پر اس قربت سے گریز کیا۔
ذرائع کے مطابق فواد خان نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’’خوبصورت‘‘ میں سونم کپور کے ساتھ بھی کسنگ سین (بوسہ) کرنے سے انکار کردیا تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News