
مجھے دیپیکا پڈوکون کی ہمشکل کہاجاتا ہے، فریال محمود
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ، ماڈل اور ماہر رقاصہ فریال محمودنے اپنا بالی وڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون سے موازنہ کیے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر فریال محمود کا ایک کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ لوگ انہیں جب دیپیکا پڈوکون کی ہمشکل کہتے ہیں تو وہ اسے اپنے لئے باعثِ فخر سمجھتی ہیں۔
فریال محمود نے کہاکہ وہ دیپیکا پڈوکون کی بہت بڑی مداح ہیں اور اُنہیں بہت اچھا لگتا ہے کہ جب اُنہیں کوئی کہتا ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سے اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گزشتہ دنوں اپنے حالیہ انٹرویو میں فریال محمود نے پہلی بار اپنی شادی ٹوٹنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔
انہوں نے کہاکہ طلاق کا مقصد زندگی کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ یہ نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں طلاق کو آج بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے۔
فریال محمود کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ذہنی اذیت سے دوچار تھی اور طلاق کی وجہ بھی ذہنی اذیت ہی تھی جس میں ، انہوں نے سکون کی تلاش میں شادی کو ختم کرکے خود اپنے آپ کو چن لیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ بھی پڑھیں: خود کو مکمل کرنے کیلئے شادی نہیں کی تھی، فریال محمود
اداکارہ و ماڈل نےکہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے اور سابق شوہر دانیال راحیل کے بارے میں مزید باتیں کی جائیں کیونکہ شادی ہر انسان کا نجی مسئلہ ہے اور ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
اس سے قبل اپنے ایک اور انٹرویو میں فریال محمود نے شوبز انڈسٹری سے منسلک اپنے ذاتی تجربات اورمشکلات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس لئے لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی۔
انہوں نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے اگر آپ کو روایتی طریقے آتے ہیں کہ کس کو کہاں کاٹنا ہے، کس کے بارے میں کیا بات پھیلانی ہے، کہاں پارٹی کرنی ہے یا کسی کے ساتھ کھانے پر چلے جائیں تو پھر بہت آسان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News